السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا دونوںہاتھوں سے مصافحہ کرنا بدعت ہے؟ یا صرف ایک ہاتھ سے کرنا چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا سنت سے ثابت نہیں، صرف ایک داہنے ہاتھ سے مصافحہ ہونا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو کتاب ’’المقالة الحسنٰی‘‘ محدث مبارکپوریؒ ،صاحب تحفۃ الاحوذی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب