سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(708) کیا دونوں ہاتھوں سے سلام لینا جائز ہے ؟

  • 25823
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 696

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دونوں ہاتھوں سے سلام لینا جائز ہے ؟ کیا نبی پاکﷺ دونوں ہاتھوں سے سلام لیتے تھے؟( قمر الزماں فیروز پوری۔ جھبراں) (۹ اکتوبر ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی صحیح حدیث سے واضح طور پر نبی اکرمﷺ سے دونوں ہاتھوں کے ساتھ مصافحہ کرنا ثابت نہیں۔ متعدد صحیح احادیث میں صرف داہنے ہاتھ کی تصریح ہے۔ لفظ مصافحہ کا مفہوم بھی یہی ہے کہ ہتھیلی کا ہتھیلی سے لگنا جملہ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو کتاب ’’المقالة الحسنٰی‘‘  محدث مبارکپوری ،صاحب تحفۃ الاحوذی۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:505

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ