سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(704) غیر مسلم سلام کہے تو جواب میں کیا کہا جائے؟

  • 25819
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 858

سوال

(704) غیر مسلم سلام کہے تو جواب میں کیا کہا جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیسائی اگر السلام علیکم کہے تو اس کا جواب کیا دینا چاہیے؟ نبیﷺ کے وقت یہودی عیسائی کا جواب علیکم تھا۔ وہ تو عربی جانتے تھے۔ السلام علیک کہتے۔ اب نہیں جانتے۔ (ایک سائل) (۲۸ نومبر ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر کوئی عیسائی وغیرہ سلام کہے تو اسے کہنا چاہیے:

’ سَلاَمٌ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الهُدَی‘(صحیح البخاری ،کَیْفَ کَانَ بَدْء ُ الوَحْیِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ؟،رقم:۷)

’’یعنی جس نے ہدایت کی پیروی کی اس پر سلام ہو۔‘‘

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:502

محدث فتویٰ

تبصرے