سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(702) بہ امر مجبوری بائیں ہاتھ سے مدد لی جاسکتی ہے ؟

  • 25817
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 721

سوال

(702) بہ امر مجبوری بائیں ہاتھ سے مدد لی جاسکتی ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دایاں ہاتھ لکھنے میں مصروف ہو، وقت کی تنگی ہو، کوئی گرم مشروب مثلاً چائے وغیرہ بھی پینی ہو تو کیا بہ امر مجبوری بائیں ہاتھ سے مدد لی جاسکتی ہے ؟ (عبدالرزاق اختر۔ رحیم یار خان) (۸ جون ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصلاً اچھے کاموں کے لیے صرف دایاں ہاتھ ہے ، ہاں البتہ معاونت کی ضرورت ہو تو بائیں ہاتھ کو بھی ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اکیلے بائیں ہاتھ کو استعمال کرنا درست نہیں الا یہ کہ شدید اضطراری حالت ہو مگر مذکورہ کیفیت اس میں شامل نہیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:501

محدث فتویٰ

تبصرے