السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بغیر کسی عذر کے صرف سیدھے ہاتھ سے یعنی دائیں ہاتھ سے روٹی اس طرح کھانا کہ نہ تو روٹی توڑتے وقت دوسرا ہاتھ لگے اور نہ نوالہ بناتے وقت دوسرا ہاتھ لگائے۔ اس بارے میں وضاحت فرمائیے کہ کھاتے وقت دوسرا ہاتھ لگانا جائز ہے یا نہیں؟ (سیف اﷲ حقانی) (۲۹ اگست ۱۹۹۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کھانا وغیرہ صرف داہنے ہاتھ سے کھانا چاہیے۔’’صحیح بخاری‘‘میں حدیث ہے:
’وَ کُلْ بِیَمِیْنِكَ ‘(صحیح البخاری،بَابُ التَّسْمِیَةِ عَلَی الطَّعَامِ وَالأَکْلِ بِالیَمِینِ،رقم:۵۳۷۶)
’’یعنی داہنے ہاتھ سے کھا۔‘‘
البتہ عذر کی بناء پر دوسرا ہاتھ استعمال ہو سکتا ہے۔(فتح الباری: ۹/ ۵۲۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب