السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چمچ کے ساتھ کھانا کیسا ہے ؟(محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(۲۱ جنوری ۲۰۰۰ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اصل طریقہ نبوی یہی ہے کہ انگلیوں کے ساتھ کھانا کھایا جائے۔’’صحیح بخاری‘‘کے ’بَابٌ فِی لَعْقِ الْأَصَابِعِ‘ کے تحت حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’فتح الباری‘‘ (۵۷۷/۵۷۸/۹) میں انگلیوں کے استعمال ، ان کے عدد اور کیفیت پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ جو لائقِ مطالعہ ہے اور چمچ چونکہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے لہٰذا اس کے استعمال کو تمتع بنعمۃ اللّٰہ کی بناء پر زیادہ سے زیادہ’’جائز‘‘ کہا جا سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب