سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(697) ولیمہ کی دعوت میں کھڑے ہو کر کھانا کھانا

  • 25812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 838

سوال

(697) ولیمہ کی دعوت میں کھڑے ہو کر کھانا کھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل ولیمہ پر کھڑے کھڑے کھانے کا انتظام ہوتا ہے۔ کیا کسی حدیث میں کھڑے ہو کر کھانے پینے کی اجازت ہے؟ (راجہ عزیز احمد۔ اسلام آباد)(۷ نومبر۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 بعض احادیث میں جواز کا پہلو ہے لیکن اولیٰ یہ ہے کہ بیٹھ کر کھایا پیا ہے جائے۔ امام خطابی اور ابن بطال وغیرہ نے اسی طریقہ کار کو اختیار کیا ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  نے بھی ’’فتح الباری‘‘ میں اسی طریقہ کار کو اختیار کیا ہے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  نے بھی ’’فتح الباری‘‘ میں اسی طریقہ کو پسند قرار دیا ہے۔ فرماتے ہیں:

’ وَهَذَا أَحْسَنُ الْمَسَالِكِ وَأَسْلَمُهَا وَأَبْعَدُهَا مِنَ الِاعْتِرَاضِ ۔ ‘(فتح الباری: ۱۰/ ۸۴)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:499

محدث فتویٰ

تبصرے