السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک بچی نے جمعرات کو درس میں بتایا تھا کہ رسول اللہﷺ کہیں جا رہے تھے کہ راستے میں دو آدمیوں کو گانا گاتے اور سنتے ہوئے دیکھا۔ رسول اللہﷺ نے کہا: یا اللہ ان دونوں کو جہنم میں ڈال دے۔ سوال یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے تو کبھی کسی کے لیے بددعا نہیں کی تو یہ کونسی حدیث میں ہے؟ (ہومیوپیتھک دواخانہ کچا راوی روڈ کریم پارک لاہور) (۳/ اکتوبر ۲۰۰۳ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی کوئی روایت نہیں،
البتہ ’’مسند احمد‘‘ اور ’’سنن ابی داؤد‘‘ کی روایت میں بسند حسن ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے گانے سن کر کانوں میں انگلیاں لیں، دور جا کر نافع کی تصدیق پر ان کو نکالا کہ اب سنائی نہیں دے رہا۔ پھر کہا کہ رسول اللہﷺ نے بھی اسی طرح یا تھا۔
اس حدیث کا مذکورہ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب