السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مرد کے لیے ریشم پہننا حرام ہے ۔اس وقت بازار میں کھدّر، لٹھا، ململ کے علاوہ تقریباً ہر مردانہ کپڑے کو دیکھنے یا ہاتھ سے چھونے سے ریشمی ہونے کا ہی گمان ہوتا ہے۔ (رانا محمد اقبال ۔ ساہیوال) (۲۷ جون ۱۹۹۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردانہ کسی کپڑے کا صرف ریشمی گمان ہونا کافی نہیں۔ چھان بین کرلینی چاہیے۔ فی الواقع ریشمی ہو تو حرام ہے ورنہ نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب