سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(673) پینٹ شرٹ کا حکم

  • 25788
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 723

سوال

(673) پینٹ شرٹ کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پینٹ شرٹ پہننا کیا جائز ہے، ٹائی وغیرہ بھی؟ (سائل: اجمل احمد فاروقی، گوجراں والا)( ۱۳ ۔اپریل۲۰۰۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس طرز لباس کو شرفائے قوم اختیار کرلیں اس کا پہننا جائز ہے اگرچہ معاشرہ میں غیر قوم کا شعار سمجھا جائے۔

نبی ﷺ نے شامی جبہ پہنا تھا حالاں کہ وہ اس وقت دار الکفر تھا اور بعض روایات میں رومی کا ذکر ہے۔’’صحیح بخاری‘‘ باب الصلاۃ فی الجبۃ الشامیۃ۔ فتح الباری: ۱/ ۶۱۳

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:485

محدث فتویٰ

تبصرے