سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(672) مرد کے لیے چست لباس پہننا جائز ہے ؟

  • 25787
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 493

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرد کے لیے ایسا چست لباس پہننا جائز ہے جو باریک تو نہ ہو البتہ اس نے تمام ستر اچھی طرح چھپا دیا ہو ، لیکن اس کی تراش خراش ایسی ہو کہ کولہوں کے سائز اور ان کی حدود کا تعین ممکن ہو اور ایک ٹانگ بھی دوسری ٹانگ سے الگ نظر آرہی ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ایسا تنگ لباس جو ساتر(مکمل چھپانے والا) ہو اور جس سے جسم کے اندرونی حصے کا وصف بیان نہ ہوتا ہو( مثلاً جلد سفید ہے یا سیاہ وغیرہ) مرد کے لیے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ اگرچہ زیادہ بہتر اور احتیاط اسی میں ہے کہ لباس کھلا ہو۔(فتاویٰ اسلامیہ: ۲۴۲/۴)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:485

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ