السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننا مردوں کے لیے شرعاً ناپسندیدہ ہے ، البتہ عورتوں کے لیے اجازت ہے ۔ (شرح نووی:۱۹۷/۲) میرے پاس دارالکتاب العرب(بیروت) کا نسخہ ہے میں نے تلاش کیا مجھے نہیں ملا براہ مہربانی حوالہ دے دیں۔(کلیم بن محمد حسین۔ راولپنڈی ) (۱۹ اکتوبر ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حوالے کے لیے ملاحظہ فرمائیں (شرح نووی صحیح مسلم(۱۹۷/۲) ، طبع کتب خانہ رشیدیہ دہلی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب