السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
انگوٹھی درمیانی انگلی میں نہ پہننے کا حکم مرد کے ساتھ خاص ہے یا عورت کے ساتھ؟ یا دونوں کیساتھ؟ (سائل) (۶ جولائی ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ممانعت کا تعلق کراہت تنزیہ(بہتری) کے طور پر صرف مرد سے ہے۔ عورت اس سے مستثنیٰ ہے۔ ملاحظہ ہو ، (صحیح مسلم، کی شرح نووی:۱۹۷/۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب