سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(659) سر پر بال رکھنے کی مسنون شکلیں کون کونسی ہیں؟

  • 25774
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 514

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سر پر بال رکھنے کی مسنون شکلیں کون کونسی ہیں؟(حاجی عبدالرحمن السلفی چترال) (۱۵ جنوری ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سر کے بالوں کو متفرق جگہ سے لینا منع ہے۔ سر کے پورے بال رکھنے افضل ہیں۔ نبی اکرمﷺ کا عمل اسی پر تھا۔ منڈانے کا بھی جواز ہے۔

ایک بچے کا آپﷺ نے بعض بال مونڈے ہوئے دیکھے تو فرمایا: اس کے سب بال منڈوا دو یا پھر سب رکھو۔‘‘ (سنن ابی داؤد،بَابٌ فِی الذُّؤَابَۃِ،رقم:۴۱۹۵)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:481

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ