سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(655) ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجامت کا شرعی حکم

  • 25770
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 597

سوال

(655) ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجامت کا شرعی حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجامت( جسے بودا کہتے ہیں) کا شرعی حکم ارشاد فرمائیں۔ (ابوعبدالرحمن۔ کراچی) (۲ جون ۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ٹیڑھی مانگ اورانگریزی حجامت سے لازماً احتراز ہونا چاہیے کیونکہ یہ غیر مسلموں کا شعار ہے۔ نبیﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:

’مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ۔‘ (سنن أبی داؤد،بَابٌ فِی لُبْسِ الشُّهْرَةِ،رقم:۴۰۳۱)

’’جو شخص کسی قوم کی مشابہت کرے گا وہ انہی میں سے ہو گا۔‘‘

حدیث ِ ہذا کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو۔ فتاویٰ اہل حدیث(۳۳۸/۳تا ۳۴۴)۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:479

محدث فتویٰ

تبصرے