سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(639) ڈاڑھی کا مذاق اڑانے والے کا حکم

  • 25754
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 577

سوال

(639) ڈاڑھی کا مذاق اڑانے والے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی ڈاڑھی کا مذاق اڑاتا ہے اور پھر خوفِ خدا سے توبہ کر لیتا ہے کیا اس کی توبہ قبول ہو سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ڈاڑھی کا مذاق اڑانے والے کی توبہ قابل قبول ہے۔ قصۂ افک میں یہ الفاظ ہیں:

’ فَاِنَّ الْعَبْدَ اِذَا اعْتَرَفَ بِذَنْبٍ ثُمَّ تَابَ تَابَ اللّٰهُ عَلَیْهِ‘(صحیح البخاری،بَابُ تَعْدِیلِ النِّسَاء ِ بَعْضِهِنَّ بَعْضًا،رقم:۲۶۶۱)

’’یعنی بندہ جب اپنے گناہ کا اقرار کرلیتا ہے اور اللہ سے توبہ کی درخواست کرتا ہے تو وہ اس کی توبہ قبول کر لیتاہے۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:470

محدث فتویٰ

تبصرے