السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ڈاڑھی کے نیچے جو گردن پر بال ہوتے ہیں ان کو آدمی منڈوا سکتا ہے یا وہ ڈاڑھی میں شامل ہیں اگر شامل ہیں تو دلیل سے وضاحت فرمائیں۔ ایسے ہی جو بال رخسار پر ہوتے ہیں وہ آدمی منڈوا سکتا ہے یا نہیں؟ رخسار اور گردن پر بالوں کے منڈوانے کو کچھ علماء جائز اور کچھ ناجائز قرار دیتے ہیں۔ حقیقت سے آگاہ فرمائیں۔(قاری ظفراقبال ظفر۔ گوجرانوالہ) (۲۰ اکتوبر ۲۰۰۰ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گردن کے بال ڈاڑھی میں شامل نہیں۔ اس لیے آدمی ان کو منڈوا سکتا ہے جب کہ رخساروں کے بال ڈاڑھی کی تعریف میں شامل ہیں۔ لہٰذا ان کو منڈوانا ناجائز ہے۔
المنجد میں ہے۔ ’شَعْرا الخَدَّیْنِ وَالذقن‘ رخسار اور تھوڑی کے بال کو ڈاڑھی کہا جاتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب