السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت اپنے شوہر کی خاطر سفید بالوں کو سیاہ کر سکتی ہے ؟(خالد محمد، ۱۶چک برکی) (۶ اگست ۲۰۰۴ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعض اہل علم نے عورت کو بال سیاہ کرنے کی اجازت دی ہے ، حلیمی نے اس مسلک کو اختیار کیا ہے۔(فتح الباری: ۱۰/ ۳۵۵) لیکن عمومی احادیث کے پیش نظر بظاہر مرد اور عورت کے لیے اس حکم میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ فرمایا:’غَیِّرُوا هَذَا بِشَیْئٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ ‘(صحیح مسلم،بَابٌ فِی صَبْغِ الشَّعْرِ وَتَغْیِیرِ الشَّیْبِ،رقم:۲۱۰۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب