سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(626) بالوں کو خضاب لگانا

  • 25741
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-09
  • مشاہدات : 641

سوال

(626) بالوں کو خضاب لگانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بالوں پر سرخ یا بھورے رنگ(Brown Colour)کا خضاب لگانا جائز ہے ؟ اور کالا خضاب کن حالتوں میں لگایا جا سکتا ہے؟ ( محمد ایوب ہٹھان، ماتلی ضلع بدین) (۴ اپریل ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احادیث میں صرف کالے خضاب کی ممانعت وارد ہے، اس کے علاوہ تمام رنگ استعمال کرنے جائز ہیں تاہم بعض علماء نے جہاد کی حالت میں سیاہ خضاب کی بھی اجازت دی ہے اور بعض نے مطلقاَ( یعنی عام حالات میں بھی ) رخصت دی ہے۔ سلف میں سے سعد بن ابی وقاص، عقبہ بن عامر، حسن ، حسین، جریر وغیرہ رخصت کے قائل ہیں۔ ابن ابی عاصم نے ’’کتاب الخضاب‘‘ میں اسی مسلک کو اختیار کیاہے۔ لیکن راجح بات یہ ہے کہ خالص سیاہ خضاب مطلقاً ناجائز ہے۔ حدیث جابر رضی اللہ عنہ  میں ہیــ:

’جَنِّبُوا السَّوَادَ۔‘ (مسند احمد،رقم:۱۴۶۴۱)

’’یعنی اسے خضاب لگاؤ مگر کالے رنگ سے بچاؤ۔‘‘

تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: فتح الباری:(۲۵۴/۱۰۔۳۵۵)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:465

محدث فتویٰ

تبصرے