السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بالوں پر کالی مہندی یا کلف لگائی جا سکتی ہے؟کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔(فتح علی گہلن ہٹھاڑ) (۱۲ مارچ ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بالوں کو سیاہ کرنا قطعاً منع ہے۔ حدیث میں ہے:
’ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ ‘(صحیح مسلم،بَابٌ فِی صَبْغِ الشَّعْرِ وَتَغْیِیرِ الشَّیْبِ، رقم:۱۲۰۲)
’’یعنی ابو قحافہ کو بال سیاہ کرنے سے بچاؤ۔‘‘
لہٰذا بالوں پر سیاہ مہندی یا کلف وغیرہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب