السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ڈاڑھی کو رنگنے والی کالی مہندی وغیرہ لگانا جائز ہے۔ یا نہیں؟ (محمد عرفان محمدی ضلع وہاڑی) (۶ دسمبر۱۹۹۶ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خالص سیاہ رنگ سے پرہیز ضروری ہے۔ ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپﷺ نے فرمایا تھا :
’وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ ‘(صحیح مسلم،بَابٌ فِی صَبْغِ الشَّعْرِ وَتَغْیِیرِ الشَّیْبِ، رقم:۱۲۰۲ ۔ منتقی الاخبار بابُ تَغْیِیْرِ الشَّیْبَ بِالْحِنَاءِ وَالْکَتَمِ وَ نَحْوِهِمَا وَ کَرَاهِیَةِ السَّوَاد)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب