السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کشمیر میں لڑائی فی الواقع اسلامی جہاد کا حصہ ہے ۔ اس سلسلہ میں کچھ لوگ شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ وضاحت فرمائیں۔ (ایک سائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کشمیر کا جہاد بلاشبہ اسلامی جہاد ہے۔ اس لیے کہ وہ لوگ مظلوم ہیں۔ ہندو بنیا مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا جانی دشمن ہے۔ ہر لمحہ گھات لگائے بیٹھا ہے کہ ہر ممکن طریق سے اہل اسلام کو نیست ونابود کردیا جائے۔ لہٰذا جہاد کی متنوع صورتوں میں سے کسی ایک کے ذریعے اس میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿أُذِنَ لِلَّذينَ يُقـٰتَلونَ بِأَنَّهُم ظُلِموا وَإِنَّ اللَّهَ عَلىٰ نَصرِهِم لَقَديرٌ ﴿٣٩﴾ الَّذينَ أُخرِجوا مِن دِيـٰرِهِم بِغَيرِ حَقٍّ إِلّا أَن يَقولوا رَبُّنَا اللَّهُ... ﴿٤٠﴾... سورة الحج
’’جن مسلمانوں سے کافر جنگ کر رہے ہیں۔ انھیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیوں کہ وہ مظلوم ہیں بے شک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے۔ یہ وہ ہیں جنھیں بلاوجہ ان کے گھروں سے نکالا گیا صرف ان کے اس قول پر کہ ہمارا پروردگار فقط اللہ ہے۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب