السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عالم نے یہ بتایا کہ پہلی اولاد اگر بچی ہو یعنی ’’اناث ‘‘ تو وہ خیر وبرکت کا ذریعہ ہوتی ہے۔ کیا اس کے متعلق کوئی دلیل ہے ؟ (سائل) (۱۲ جنوری ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی کوئی روایت نہیں کہ پہلی اولاد بچی ہو تو خیروبرکت کا ذریعہ بنتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب