سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(583) کیا عقیقہ کے لیے صرف بکرا اور مینڈھا ذبح کیا جائے؟

  • 25698
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 602

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عقیقہ کے لیے صرف بکرا اور مینڈھا ذبح کیا جا ئے؟یا گائے ،اونٹ وغیرہ بھی ذبح کیے جا سکتے ہیں؟ کیا عقیقے کا گوشت کچا تقسیم کیا جائے یا اس کو پکا کر دعوت کی جائے؟ (فیصل مختار) (۹ اکتوبر ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عقیقہ بکرے اور مینڈھے کا ہونا چاہیے۔ گائے ،اونٹ کے بارے میں وارد روایات ضعیف ہیں۔ عقیقے کا گوشت کچا اور پکا دونوں طرح تقسیم کرنا درست ہے۔ شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:436

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ