سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(581) عقیقے میں گائے یا اونٹ ذبح کرنا کیسا ہے؟

  • 25696
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 747

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص عقیقے میں بجائے بکری یا بکرے کے گائے یا اونٹ ذبح کردیتا ہے۔ کیا یہ عقیقہ ہو جائے گا؟ بعض علمائے کرام کا خیال ہے کہ عقیقہ صرف بکرے اور چھترے ہی سے ادا ہو سکتا ہے،ا گر ان کے علاوہ کسی اور جانور سے کیا جائے تو وہ عام صدقہ ہو گا، عقیقہ ہر گز نہیں ہو سکتا۔ اس لیے کہ گائے اونٹ وغیرہ سے عقیقہ کرنا قرآن و سنت میں ثابت نہیں۔ (محمد یامین خان سلفی۔ گوجراں والا) (۱۲ جولائی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اونٹ اور گائے سے عقیقے کی کوئی روایت ثابت نہیں۔ لہٰذا صرف بکری یا بکرے پر اکتفا کرنی چاہیے۔ اگر کسی نے لاعلمی میں ایسا کیا ہے تو وہ اجر و ثواب سے محروم نہیں رہے گا۔ ان شاء اللہ

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:436

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ