عشاء کی نماز کا وقت کب تک ہے اور ہر روز اخیر وقت میں نماز ادا کرنے سے ثواب زیادہ حاصل ہونے کی بابت کیا حکم ہے۔ جبکہ نماز باجماعت اول وقت پر ہو جاتی ہے۔
عشاء کی نماز کا وقت ازروئے دلیل صحیح و ارجح نصف رات تک ہے۔ تاہم ثلث رات تک اگر جماعت کا اہتمام ہو سکے تو افضل ہے۔ بشرطیکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو ورنہ جس صورت میں نمازیوں کی اکثریت کو باجماعت نماز ادا کرنے میں سہولت ہو وہی صورت افضل ے اس بارے میں ساری روایات کا خلاصہ بھی یہی ہے۔ واللہ اعلم
(محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی، الاعتصام جلد ۱۳ شمارہ نمبر ۵)