سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(557) چھری کے علاوہ کس کس چیز سے جانور ذبح کیے جا سکتے ہیں؟

  • 25672
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 656

سوال

(557) چھری کے علاوہ کس کس چیز سے جانور ذبح کیے جا سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جانور تیز دھار چھری کے علاوہ کن اشیاء سے ذبح کیا جا سکتا ہے؟ (چھری یا چاقو نہ ہونے کی صورت میں) (ڈاکٹر حق نواز قریشی، راولپنڈی) (۵ جولائی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تیز اور سفید پتھر سے بھی جانور ذبح ہو سکتا ہے اس کے بارے میں ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں حدیث ہے۔ ’بَابٌ فِی الذَّبِیحَۃِ بِالْمَرْوَۃِ ۔ ‘ بلکہ ہر وہ چیز جو تیز دھارے والی ہو اور اس سے خون بہہ جائے تو اس سے جانور ذبح ہو سکتاہے ۔ لیکن دانت اور ہڈی سے ذبح کرنا ممنوع ہے۔ ملاحظہ ہو :العون(۶۱/۳)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:425

محدث فتویٰ

تبصرے