لسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کل تقریباً ہر مسجد میں مقامی سطح پر چھوٹی چھوٹی لائبریری کا اہتمام ہوتاہے کیا قربانی کی کھالیں اس لائبریری پر خرچ ہو سکتی ہیں جو کہ عموماً مسجد میں ہی ہوتی ہے۔ (عبدالستار خطیب جامع مسجد اہل حدیث سمبلہ خورد) (۱۰ جولائی،۱۹۹۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قربانی کی کھالیں خالصتاً فقراء و مساکین کا استحقاق ہیں جب کہ لائبریری سے فائدہ اٹھانے والے بلاامتیاز اغنیاء و مساکین سبھی قسم کے لوگ ہوتے ہیں اس لیے قربانی کی کھالیں لائبریری کی کتب پر صرف نہیں ہو سکتیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب