السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم ہر سال قربانی کی کھالوں سے لائبریری کی توسیع کرتے ہیں۔ تو بعض بھائی اعتراض کرتے ہیں کہ قربانی کی کھالیں، صرف خوراک فنڈ غرباء مساکین کی اعانت کے لیے ہی استعمال ہوسکتی ہیں جب کہ یہ لائبریری شرک و بدعت کے مضبوط ترین گڑھ میں واقع ہے۔ جہاں پر کتاب و سنت اور مسلک حق کی ترویج کے لیے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان حالات کو مد نظر رکھ کر مندرجہ بالا سوالات کے جوابات سے نوازیں۔ (سائل عبدالقیوم) (۴ دسمبر ۱۹۹۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قربانی کی کھالیں چونکہ غرباء و مساکین کا حق ہے جب کہ لائبریری سے بلا امتیاز سبھی لوگ فیض یاب ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس پر قربانی کی کھالیں صرف نہیں ہونی چاہئیں۔ حصولِ زر کے لیے دیگر مباح ذرائع اختیار کرلیے جائیں تاکہ شکوک و شبہات سے بالا تر ہو کر صحیح نہج پر دینی خدمت سرانجام دی جا سکے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب