سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(550) قربانی کی کھال ذاتی کتب خانہ کے لیے استعمال کرنا

  • 25665
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 454

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا قربانی کی کھال ذاتی کتب خانے ، ذاتی راستے یا عام رستے بنانے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے؟(محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(۱۸ جون۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کی کھال فقراء و مساکین کو دینی چاہیے۔ اگر مصلّٰی یا ڈول وغیرہ بنا لیا جائے تو اس کا بھی جواز ہے لیکن رفاہِ عامہ کے کاموں میں صرف نہیں کرنی چاہیے اور فروخت کرکے پیسے کھانے کی بھی اجازت نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:423

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ