السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قربانی کی کھالوں سے مسجد کی لائبریری کے لیے دینی کتب خریدنا اور پھر بلا امتیاز اغنیاء و مساکین سب کا فائدہ اٹھانا کیسا ہے ؟( سائل حافظ عبدالرحمن صدیقی خطیب جامع مسجد محمدی اہل حدیث تلواڑہ راجپوتاں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ) (۲۵ دسمبر۱۹۹۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قربانی کی کھالیں خالصتاًفقراء و مساکین کا استحقاق ہیں جب کہ لائبریری سے فائدہ اٹھانے والے بلاامتیاز اغنیاء و مساکین سبھی قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ اس لیے قربانی کی کھالیں لائبریری کی کتب پر صرف نہیں ہو سکتیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب