سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(541) قربانی کی کھال کسی مال دار دوست کو گوشت کی طرح بطورِ ہدیہ دی جا سکتی ہے ؟

  • 25656
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 577

سوال

(541) قربانی کی کھال کسی مال دار دوست کو گوشت کی طرح بطورِ ہدیہ دی جا سکتی ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کی کھال کسی مال دار دوست کو بطورِ ہدیہ دی جا سکتی ہے جیسے گوشت ہدیۃً دیا جاتا ہے؟(سائل) (۱۰ مئی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں قربانی کی کھال کسی مال دار کو بطورِ ہدیہ دی جا سکتی ہے۔ قربانی کے گوشت اور چمڑے کا حکم ایک جیسا ہے۔ ابتداء میں جب رسول اللہﷺ نے تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع فرمایا تھا، تو صحابہ نے چمڑوں کی مشکیں بنانی بھی ترک کردی تھیں۔ اگر قربانی کا چمڑہ گوشت کا حکم نہ رکھتا تو صحابہ رضی اللہ عنہم  مشکیں بنانا ترک نہ کرتے۔(منتقی الاخبار )

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:419

محدث فتویٰ

تبصرے