سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(538) کیا بھینس کی قربانی کرنا درست ہے؟

  • 25653
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 590

سوال

(538) کیا بھینس کی قربانی کرنا درست ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بھینس کی قربانی(نر یا مادہ) درست ہے ؟ اور دلیل کیا ہے ؟ بعض علماء ممانعت کا فتویٰ دیتے ہیں جیسے کہ مولانا داؤد غزنوی رحمہ اللہ  کا رسالہ ہے۔ جس میں منع کیا گیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بھینس کی قربانی میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ علمائے احناف جواز کے قائل ہیںاس بناء پر کہ بھینس گائے کی قسم ہے ۔ لیکن یہ بات معروف ہے کہ بھینس گائے سے علیحدہ نوع ہے۔ ان کا باہم بہت سارا فرق ہے جس سے انکار کی گنجائش نہیں۔ اس بارے میں علامہ مناوی نے ’’کنوز الحقائق‘‘ میں ایک حدیث بھی بیان کی ہے لیکن وہ ثابت نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ بھینس  بَھِیْمَةَُالْاَنْعَامِ  (اونٹ گائے بکری بھیڑ) میں شامل نہیں جن کی قربانی کا حکم ہے۔ لہٰذا اس کی قربانی نہ کرنے میں احتیاط ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : (فتاویٰ اہل حدیث:۴۲۶/۲۔۴۲۷)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:418

محدث فتویٰ

تبصرے