السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
’’سنن ابی داؤد‘‘ کی حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت( جس میں جواز کا ذکر ہے) پر محدثین نے
جو جرح کی ہے ، اس کی کیا حیثیت ہے؟(سائل) (۷ فروری ۲۰۰۳ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
’’سنن ابی داؤد‘‘ والی روایت ضعیف ہے۔ اس کی سند میں مدلس راوی محمد بن اسحاق’’عن‘‘ کے الفاظ سے روایت کرتے ہیں۔اسی طرح اس کی سند میں ابو عیاش راوی غیر معروف ہے ۔ لیکن ’’مسند احمد‘‘ اور ’’حاکم‘‘ میں ابو رافع کی روایت اس کی شاہد ہے۔ اس بناء پر اس کی سند حسن درجے کی ہوئی۔ ملاحظہ ہو : تنقیح الرواۃ(۲۷۷/۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب