سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(507) قربانی کے جانور کی شرائط کیا ہیں؟

  • 25622
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 580

سوال

(507) قربانی کے جانور کی شرائط کیا ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کے جانور کی شرائط کیا ہیں؟(ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (۲۳ فروری ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی میں کسی بھی انداز کا عیب دار جانور ذبح نہیں کرنا چاہیے، کانا، لنگڑا، سینگ ٹوٹا، کان کٹا، بیمار اور بہت کمزور جانور، قربانی کے لیے جائز نہیں۔ (سنن ابی داؤد،بَابُ مَا یُکْرَہُ مِنَ الضَّحَایَا،رقم:۲۸۰۲)

بھیڑ کی قربانی ’’جذع‘‘ سے کم عمرکی نہیںہوتی، جذع بھیڑ کا وہ بچہ جو ایک سال کا ہو اس کے علاوہ بکری، گائے اور اونٹ میں مسنہ یا ثنی میں دو دانت والا ہونا ضروری ہے۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو فتاویٰ اہل حدیث: ۴۱۹/۲، شیخنا محدث روپڑی رحمہ اللہ)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:382

محدث فتویٰ

تبصرے