سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(498) قربانی کی بجائے زلزلہ متاثرین یا سیلاب زدگان کی امداد کا حکم

  • 25613
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 585

سوال

(498) قربانی کی بجائے زلزلہ متاثرین یا سیلاب زدگان کی امداد کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صاحب استطاعت شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کیا وہ قربانی ہی کرے یا وہ (قربانی والی) رقم زلزلہ زدگان کو دے دے؟ (محمد صدیق تلیاں، ضلع ایبٹ آباد) (۱۰ جنوری ۲۰۰۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کی استطاعت والے کو قربانی ہی کرنی چاہیے، کیوں کہ اس روز محبوب ترین عمل اِهْرَاقُ الدَّمِ‘(سنن الترمذی،بَابُ مَا جَاء َ فِی فَضْلِ الأُضْحِیَّةِ،رقم:۱۴۹۳)

یعنی ’’خون بہانا ہے۔‘‘ زلزلہ زدگان کی اپنی جیب خاص سے مدد کرے۔ ‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:378

محدث فتویٰ

تبصرے