نماز ظہر کا وقت کب ختم ہوتا ہے اور نماز عصر کا وقت کب شروع ہوتا ہے حدیث لکھیں۔
مسلم شریف میں ہے۔
وَقْتُ الظُّہْرِ اذا زَالَتِ الشَّمْسُ وَکَانَ ظِلُّ الرَّجلِ کَطُوْله
’’ظہر کا وقت سورج ڈھلے سے شروع ہو کر آدمی کے قدر کے برابر سایہ ہو جانے تک ہے۔‘‘
مطلب یہ کہ قرآ نی حکم کے تحت
﴿اَقِمِ الصَّلٰوة لِدُلُوْك الشَّمْسِ﴾
’’سورج ڈھلتے ہی نماز قائم کرو۔‘‘
یہ تو ہوا ابتدائی وقت، اور ظہر کا آخری وقت ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہو جائے، آدمی کسی چیز کا سایہ ڈیڑھ گز ہے تو چھائوں بھی ڈیڑھ گز ہو، ایک گز ہے تو سایہ بھی گز بھر ہو۔ مگر یہ ظہر کا تھرڈ کلاس وقت ہے، بس اس کے بعد وقت عصر شروع ہے۔
صلی بی العصر حین صار ظل کل شئی مثلہه (ترمذی۔ ابو داؤد)
’’حضور فرماتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نے مجھے عصر اس وقت پڑھائی جبکہ ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہو چکا تھا۔‘‘ (اہل حدیث سوہدرہ جلد ۱۵ شمارہ ۱۹))