سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(494) کیا گائے، بیل اونٹ ایک آدمی کرسکتا ہے یا حصہ دار کی شمولیت ضروری ہے؟

  • 25609
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 510

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گائے، بیل ،اونٹ صرف ایک آدمی ہی قربان کر سکتا ہے یا سات حصہ دار ہی ہوں؟(محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(۱۸ جون۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 گائے ، بیل ، اونٹ صرف ایک آدمی بھی کر سکتا ہے بلکہ اصل یہی ہے، شراکت محض اللہ کا فضل ہے۔ حجۃ الوداع کے موقع پر نبیﷺ نے سو قربانیاں کی تھیں۔(زاد المعاد:۲۲۸/۱۔۲۲۹)

اور دوسرے موقع پر دو مینڈھے ذبح کیے۔(مشکوٰۃ باب فی الاضحیة)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:375

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ