السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عید الاضحی میں قربانی کرنے والا جس قدر گوشت اپنے لیے رکھنا چاہے رکھ سکتا ہے یا تیسرے حصے سے زیادہ نہیں رکھ سکتا؟(سائل: محمد علی شاہ، لاہور) ۳۱ مئی ۲۰۰۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قربانی کے گوشت کے تین حصے کرنا کئی ایک اہل علم کے نزدیک مستحب ہے واجب نہیں۔ ضرورت کی بناء پر اگر کوئی زیادہ بھی رکھ لے تو کوئی حرج نہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو۔ (المرعاۃ:۳۶۹/۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب