السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تکبیرات کے اصل کلمات کیا ہیں؟(ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (۲۳ فروری ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کے بارے میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’ وَأَمَّا صِیغَةُ التَّکْبِیرِ فَأَصَحُّ مَا وَرَدَ فِیهِ مَا أَخْرَجَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ بِسَنَدٍ صَحِیحٍ عَنْ سَلْمَانَ۔‘
’’یعنی کلمات تکبیر کے بارے صحیح ترین قول سلمان رضی اللہ عنہ کا ہے ، جسے عبدالرزاق نے بسند صحیح روایت کیا ہے۔ ‘‘
اس کے الفاظ یوں ہیں:بعض آثار میں’ اَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰهُ اَکْبَرْ کَبِیْرًا‘فتح الباری:۲/۴۶۲ ’ اَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه وَاللّٰهُ اَکْبَر وَ لِلّٰهِ الْحَمْدُ‘ کے کلمات بھی ہیں۔ مگر اس میں راوی یزید بن ابی زیاد ضعیف ہے ، البتہ المغنی(۲۹۰/۳) میں متعدد سلف کی طرف ان کلمات کی نسبت کی گئی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب