سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(472) کیا ہر نماز کے بعد با آوازِ بلند تکبیرات کہنی چاہئیں؟

  • 25587
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-28
  • مشاہدات : 637

سوال

(472) کیا ہر نماز کے بعد با آوازِ بلند تکبیرات کہنی چاہئیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ہر نماز کے بعد باآوازِ بلند تکبیرات کہنی چاہئیں۔ خواہ کسی کی نماز میں خلل ہی پڑتا ہو؟(ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (۲۳ فروری ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض نماز کے بعد باآوازِ بلند تکبیریں کہنا جائز ہے۔’’صحیح بخاری‘‘کے باب التَّکْبِیرِ أَیَّامَ مِنًی وَإِذَا غَدَا إِلَی عَرَفَةَ۔ کے تحت حصرت عمر سے بالعموم اور ابن عمر سے بالخصوص جواز منقول ہے ، البتہ کسی کی نماز میں خلل سے بچنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: (المغنی:۲۹۱/۲)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:361

محدث فتویٰ

تبصرے