سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(468) قاتل یا سود خور وغیرہ کو حج کی فضیلت حاصل ہو گی؟

  • 25583
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 523

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جو آدمی حج کر لیتا ہے وہ ایسے ہو جاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا ہے۔ قتل ، غصب، جھوٹ، حرام خوری، سودی کاروبار اور لوگوں سے بدسلوکی جیسے اخلاقی جرائم کرتا ہو وہ بھی ایسے ہو گا؟ (محمد طفیل۔لاہور) (۱۶ جولائی ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں مشارٌ الیہ الفاظ قرآن میں نہیں بلکہ حدیث میں ہے۔ اس فضیلت کا اطلاق اس آدمی پر ہوتا ہے جو کبائر سے اجتناب کرتا ہے ان جرائم کے مرتکب انسان کو توبہ نصوحہ کرنے کے بعد حج کرنا چاہیے تاکہ فضیلت ِ ہذا کا ادراک اس کے لیے ممکن ہو سکے ورنہ خسارہ کا سودا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:359

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ