سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(455) حجراسود کا اصل کہاں سے ہے؟

  • 25570
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 635

سوال

(455) حجراسود کا اصل کہاں سے ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حجراسود کیا واقعی جنت سے لایا گیا ہے اگر نہیں تواس کی تاریخ کیا ہے؟ (حذیفہ مبشر بن محمد بلال انجینئر واپڈا، کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ)(۲۲ستمبر۱۹۹۵ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حجر ِ اسود کا تعلق جنت سے ہے اگرچہ کچھ ضعیف ہیں لیکن دیگر بعض قابلِ حجت ہیں۔ ملاحظہ ہو فتح الباری(۴۶۲/۳) بلکہ علامہ البانی رحمہ اللہ  نے ’’حواشی مشکوٰۃ‘‘ پر ان کو صحیح قرر دیا ہے۔  بخاری باب ما ذکر فی الحجر الاسود اور جملہ تفاصیل کے لیے ملاحظہ ہو تاریخ کعبۃ المعظمۃ مؤلفہ حسین عبد اللہ باسلامہ الفصل الخامس ، (خبر الحجر الاسود،ص:۱۴۹)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:352

محدث فتویٰ

تبصرے