السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب حج کے لیے فارم پر کیے جاتے ہیں تو اس سوال کہ’’ آپ نے پہلے حج کیا ہوا ہے یا نہیں‘‘ کے جواب میں حج کر چکنے کے باوجود لکھا جاتا ہے۔پہلے حج نہیں کیا ہوا۔‘‘ سب سے پہلے جھوٹ بولا جاتا ہے۔(محمد طفیل۔لاہور) (۱۶ جولائی ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حج فارم پر کرتے وقت اگر حج پہلے کیا ہو تو وضاحت کردینی چاہیے ۔ ساری خیر و برکت سچائی میں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب