السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صنعتی اداروں میں یونین کے مطالبہ پر کارخانہ دار اپنے ملازمین کی کچھ مخصوص تعداد بذریعہ قرعہ اندازی حج کے لیے اپنے خرچ سے بھیجتا ہے۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ حج کا خرچ برداشت کرنے والے(خواہ وہ غیر مسلم ہی ہو) کارخانہ دار کو اور حج کی سعادت حاصل کرنے والے ملازم (خواہ وہ خود بھی صاحب ِ استطاعت ہو) کو ثواب ملے گا؟( عبدالرزاق اختر، رحیم یار خان) (۲۰ مئی ۱۹۹۴ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صنعتی اداروں کی قرعہ اندازی کے ذریعہ حج پر جانا جائز ہے۔ خواہ جانے والا مستطیع ہو کیونکہ مصرف ’’فی سبیل اللہ‘‘میں یہ بھی داخل ہے۔ بشرطیکہ کمائی حلال کی ہو اور بھیجنے والا مسلمان ہو۔ اس لیے کہ غیر مسلم کا عبادتی پہلو سے کوئی تعلق نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب