السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حج پر خرچ ہونے والی رقم حلال ہونی چاہیے مگر آج کل حلال روزی بڑی مشکل ہے۔ (محمد طفیل۔لاہور) (۱۶ جولائی ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حج کے لیے حلال کمائی کی حتی المقدور سعی کرنی چاہیے۔ حدیث میں ہے:
’ اِنَّ اللّٰهَ طَیِّبٌ لَا یَقْبَلُ اِلَّا طَیِّبًا ‘(صحیح مسلم،بَابُ قَبُولِ الصَّدَقَةِ مِنَ الْکَسْبِ الطَّیِّبِ وَتَرْبِیَتِهَا،رقم:۱۰۱۵)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب