السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے صدقہ کا بکرا ذبح کیا۔ کیا وہ خود بھی یہ گوشت کھا سکتا ہے؟ قرآن و سنت سے دلیل دیں۔ (فتح علی گہلن ہٹھاڑ) (۱۲ مارچ ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صدقہ کا گوشت فقراء کو کھلانا چاہیے۔ خود نہ کھائے۔ بالخصوص صدقہ واجبہ ہاں البتہ عمومی دعوت کی صورت میں خود بھی کھا سکتا ہے۔ مثلاً احبابِ جماعت کی عمومی دعوت کی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب