نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
نماز جنازہ مسجد میں جائز ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود پڑھا، حضرت ابو بکرو حضرت عمر رضی اللہ عنہما کا جنازہ مسجد میں پڑھا گیا اللہ اعلم (۶ صفر ۲۸ھ)
تشریح:… ازروئے حدیث صحیح کے مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز و درست ہے منتقی الاخبار میں ہے گ
عن عائشة انھا قالت لما توفی سعد بن أبی وقاص ادخلوا به المسجد حتی اصلی علیه فانکرہ واذلك علیھا فقالت لقد صلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علی ابنی بیضاء فی المسجد سہیل وأخیه رواہ مسلم وفی روایت ما صلی رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم علی سہیل بن ابیضاء إلا فی جوف للمسجد رواہ الجماعة الابخاری
اس حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا ثابت ہے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے جنازہ کی نماز مسجد ہی میںپڑھی گئی تھی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد میں نماز جنازہ کے درست اور جائز ہونے پر صحابہ رضی اللہ عنہ کا اجماع و اتفاق تھا فتح الباری میں ہے۔
وقد روي ابن ابی شیبة وغیرہ ان عمر صلّٰی علی ابن بکر فی المسجد وان صھیبا صی علی عمر فی المسجد وفی روایة وضعت الجنازة فی المسجد تجاہ المنبر وھذی یقتضیٰ الاجماع علی جواز ذلك الخ (حررہ محمد یوسف عفی عنہ سید نذیر حسین ، فتاویٰ نذیریہ جلد ۱ ص ۴۰۳، فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۴۱)