سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(403) کیا مستحقین زکوٰۃ کو ’’زکوٰۃ‘‘ سے آگاہ کرنا ضروری ہے

  • 25518
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 632

سوال

(403) کیا مستحقین زکوٰۃ کو ’’زکوٰۃ‘‘ سے آگاہ کرنا ضروری ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شرعاً ضروری ہے کہ جس کو زکوٰۃ دی جائے اسے بتایا جائے کہ یہ میں تم کو زکوٰۃ دے رہا ہوں؟ مستحقین’’زکوٰۃ‘‘ کا لفظ سن کر گریزاں ہوتے ہیں حالانکہ وہ صحیح مصرف اور حقیقی مستحق ہوتے ہیں۔ بغیر بتائے اگر زکوٰۃ دے دی جائے تو اس میں کوئی شرعی قباحت ہے اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں کوئی نقص تو نہیں ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مستحقین زکوٰۃ کو آگاہ کرنا ضروری نہیں کہ یہ مالِ زکوٰۃ ہے۔ زکوٰۃ دینے والے کا فرض ہے کہ وہ مستحق کو منتخب کرے تاکہ زکوٰۃ صحیح مصرف پر لگ سکے۔ ہاں البتہ اگر کوئی خیراتی ادارہ ایسا ہو جو متعدد انواع کے اموال قبول کرتا ہو اس کے ذمہ داران کو ضرور مطلع کردینا چاہیے کہ یہ مال زکوٰۃ ہے تاکہ یہ رقم زکوٰۃ کی مد میں خرچ ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:326

محدث فتویٰ

تبصرے