سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(402) کیا گھریلو خدمت گار عورت کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

  • 25517
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 600

سوال

(402) کیا گھریلو خدمت گار عورت کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مولانا وحید الدین خاں صاحب نے لکھا ہے کہ خانہ دار عورت کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر جیسی سہولتیں غریب مسکین خواتین کو بھی مہیا کرنے کی کوشش کرے تو کیا ہم اپنی گھریلو خدمت گار عورت کو زکوٰۃ فنڈ میں سے ایسی سہولت مہیا کر سکتے ہیں؟ جب کہ وہ مطالبہ بھی کرتی ہو مثلاً واشنگ مشین۔ پانی کی موٹر یا بجلی کا پنکھا وغیرہ۔ (کے۔ طاہر ) (۷ مارچ ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خدمت گار عورت کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔ بشرطیکہ وہ مستحق ہو اور اسے معاوضۂ خدمت شمار نہ کیا جائے اور اس کی خدمت کا صلہ حسبِ معمول علیحدہ ہونا چاہیے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:326

محدث فتویٰ

تبصرے